لاہور میں 44 ڈگری کی گرمی حبس کی وجہ سے 49 ڈگری کی محسوس ہونے لگی

June 17, 2024

فائل فوٹو

لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جبکہ گرمی کا احساس 49 ڈگری سینٹی گریڈ جیسا ہورہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں حبس بھی بڑھ گیا ہے جس سے گرمی کا احساس زیادہ ہورہا ہے۔