اسلام آباد میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی آپریشن

June 17, 2024

ـــ فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عیدالاضحیٰ کے موقع پرصفائی آپریشن کیا جا رہا ہے۔

صفائی آپریشن میں سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس مشترکہ طور پر شریک ہیں،2500 سے زائد عملہ اور 200 سے زائد گاڑیاں اور مشینری فیلڈ میں موجود ہے۔

آلائشیں تلف کرنے کے لیے سی ڈی اے نے پہلی بار شہریوں کو ماحول دوست بیگ بھی تقسیم کیے۔

اسلام آباد سیف سٹی میں قائم مرکزی کنٹرول روم سے صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سےچیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ تمام افسران فیلڈ میں رہ کر صفائی کو یقینی بنائیں اور موصول ہونے والی تمام شکایات کا بر وقت ازالہ یقینی بنایا جائے۔

اُنہوں نے ہدایت کی کہ کنٹرول روم سے فیلڈ میں موجود عملے کو معاونت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔