قصائیوں نے جانور کاٹنے کی فیس میں بجلی بل، مہنگائی خرچ شامل کرلیا

June 17, 2024

عیدالاضحیٰ پر قصائیوں نے جانوروں کی کٹائی فیس میں بجلی کے بل اور مہنگائی کا خرچ بھی شامل کرلیا۔

پروفیشنل قصائیوں کا گائے اور بچھڑے کی کٹائی کا ریٹ جانور کے وزن کی مناسبت سے 20 سے 50 ہزار تک پہنچ گیا۔

قصاب بقر عید کے پہلے دن بکرے کاٹنے کے بھی 5 سے 10 ہزار روپے وصول کرنے میں مصروف ہیں۔

عیدالاضحیٰ پر پروفیشنل قصائیوں کے ساتھ اناڑیوں کی ٹولیاں بھی میدان میں اتر آئیں۔

شہری پروفیشنل قصائیوں کے نخروں اور اناڑیوں کے گوشت خراب کرنے کے خدشوں سے پریشان نظر آئے۔