بیشترحجاج کرام تینوں جمرات کی رمی کے بعد منیٰ سے مکہ مکرمہ پہنچنے لگے

June 18, 2024

آج مناسک حج کی ادائیگی کا آخری دن ہے، بیشترحجاج کرام تینوں جمرات کی رمی کے بعد منیٰ سے رخصت ہو کر مکہ مکرمہ پہنچنے لگے۔

مقامی حجاج نے جدہ، مکہ مکرمہ، طائف، مدینہ منورہ، ریاض اور دیگر شہروں کی طرف روانگی شروع کردی۔

اندازہ ہے کہ تقریباً 20 فیصد حجاج منیٰ میں قیام کریں گے اور رمی کے بعد اپنی رہائش گاہوں کی جانب روانہ ہوں گے۔