بائیڈن کا انتخابی دوڑ سے باہر نکلنے سے صاف انکار، اگلے مباحثے کے منتظر

June 29, 2024

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر نکلنے سے صاف انکار کردیا اور کہا وہ ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے اگلا مباحثہ کرنے کے منتظر ہیں۔

پہلے مباحثے میں بعض خامیوں کی وجہ سے بعض ڈیموکریٹس کی جانب سے جو بائیڈن پر تنقید کی جارہی تھی کہ وہ اگلا الیکشن لڑنے کے قابل نہیں اور یہ بھی کہ ان کی عمر شاید اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ اگلے چار سال صدارتی ذمہ داریاں نبھا سکیں گے۔

اسی لیے بائیڈن کی جگہ ڈیموکریٹ پارٹی کو کنونشن میں کسی نئے اور مضبوط امیدوار کو سامنے لانا چاہیے۔

بائیڈن نے کہا کہ جب آپ کو کوئی ناکڈ ڈاؤن کردے تو آپ پھر سے کھڑے ہوتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہیں پتا ہے کہ وہ نوجوان نہیں مگر دوڑ میں شریک رہیں گے۔