دنیا میں رہائش کے اعتبار سے بہترین شہروں کی فہرست جاری، ویانا سرفہرست

June 28, 2024

ویانا میں ایک جوڑا دریائے ڈینیوب کے کنارے بیٹھا شہر کے خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہو رہا ہے(فوٹو سوشل میڈیا)۔

2024 کے رہائش کے اعتبار سے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ جس میں وسطی یورپی ملک آسٹریا کا دارالحکومت ویانا مسلسل تیسرے سال بھی سرفہرست ہے۔

ڈنمارک کا شہر کوپن ہیگن دوسرےنمبر پر اور سوئٹزر لینڈ کا شہر زیورخ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ آسٹریلیا کا شہر میلبورن چوتھے، کیلگری (کینیڈا) پانچویں، جنیوا (سوئٹزر لینڈ)، سڈنی (آسٹریلیا)، وینکوور (کینیڈا)، اوساکا (جاپان) اور آکلینڈ (نیوزی لینڈ) ابتدائی 10 شہروں میں شامل ہیں۔

پاکستان کا ایک ہی شہر اس فہرست میں شامل ہوسکا، کراچی 173 میں سے 169ویں نمبر پر موجود ہے۔ کراچی گزشتہ سال بھی اسی نمبر پر موجود تھا۔

واضح رہے کہ یہ سالانہ فہرست اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے جاری کی جاتی ہے۔ پوری دنیا سے 173 شہروں کا انتخاب کیا گیا۔