اوپن اے آئی کی مدمقابل اینتھروپک نے اپنے چیٹ بوٹ کو اپ گریڈ کرلیا

June 21, 2024

پیرس (اے ایف پی) مصنوعی ذہانت کی فرم اینتھروپک نے گزشتہ روز چار ماہ میں دوسری بار اپنے چیٹ بوٹس کو اپ گریڈ کیا، کیونکہ وہ اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی کےمدمقابل ہونے کے اہم دعویدار کے طور پر اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے مقابلہ کر رہی ہے۔4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بعد جزوی طور پر ایمیزون کی ملکیت امریکی فرم نے کہا کہ کلاڈ 3 سے کلاڈ 3.5 میں اپ گریڈ کرنے سے اس کا چیٹ بوٹ دوگنا تیز ہو جائے گا۔اینتھروپک کا دعویٰ ہے کہ اس کے چیٹ بوٹس کو لاکھوں افراد کوڈنگ سے لے کر کسٹمر سروس تک ہر چیز کے لیے استعمال کرتے ہیں۔اینتھروپک میں پروڈکٹ ڈیزائن کے انچارج مائیکل گرسٹین ہیبر نے بتایا کہ جدید ترین ماڈلز میں بہت زیادہ پیچیدگی والے کاموں کوسر انجام دینے کی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ کلاڈ 3.5 کسٹمر سپورٹ، تخلیقی تحریر اور بصری پروسیسنگ کے ساتھ ڈیٹا سائنسدانوں کی مدد کے ساتھ پچھلے ورژن سے بہتر ہوا ہے۔