احتجاج، کینیا کے صدر کا ٹیکسوں میں اضافے کے بل پر دستخط سے انکار

June 27, 2024

کراچی(نیوزڈیسک) کینیا کے صدر نے شدید عوامی احتجاج کے بعد حکومت کی جانب سے بھیجے جانے والے ٹیکسوں میں اضافے کے بل پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔ کینیاکے عوام نے ٹیکس بڑھانے کے خلاف احتجاج کے دوران پارلیمنٹ کو آگ لگا دی تھی مظاہروں کے دوران پولیس فائرنگ سے 20 افراد ہلاک ہوئے تھے خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل فنانس بل اور بجٹ میں مہنگائی بڑھنے پر مظاہرین نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا اور اس کے کئی حصوں کو آگ لگا دی تھی۔صورت حال پر قابو پانے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے حکومت نے پولیس کے بعد فوج کی خدمات حاصل کیں تو صورت حال مزید کشیدہ ہوئی اور مختلف علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک ہوئے۔