غزہ کی جنگ لبنان تک پھیلنے کا خدشہ

June 27, 2024

غزہ ۔فلسطین (اے ایف پی ) اقوام متحدہ کی انسانی امدادی ایجنسی کے سبکدوش ہونے والے سر براہ مارٹن گر انتھس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ پھیل کر لبنان سمیت پورے خطے کو اپنے لپیٹ میں لے سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لبنان تمام فلیش پوائنٹس کا ایک مرکزی فلیش پوائنٹ بن کر سکتا ہے ۔ خصوصاً اسرائیل کے ساتھ اس کی جنوبی سر حد روز مرہ تصادم اور جھڑپوں کی آماجگاہ بن چکی ہے ۔