اسرائیل کے شمالی ساحل سے 3 ہزار سال قدیم بحری جہاز برآمد

June 21, 2024

مقبوضہ بیت المقدس(اے ایف پی) نوادرات اتھارٹی نے گزشتہ روز کہاکہ اسرائیل کے شمالی ساحل سے 3ہزار سال قدیم بحری جہاز برآمد ہوا ، جس کا سامان برقرار ہے۔ ملبہ اور اس کے نوادرات بحیرہ روم کےکنارےپر ایک میل سے بھی زیادہ گہرائی میں لندن کی توانائی فرم اینرجین نے دریافت کیے ،جو اسرائیل سے کام کرتی ہے۔کمپنی کے ایک سروے نے جہاز کی سیکڑوں صراحیوں کے کارگو کا انکشاف کیا، جو کہ کانسی کے زمانے کے دوران سمندر میں شراب یا زیتون کے تیل جیسے سامان کو ذخیرہ کرتی تھیں۔