نئی دہلی، گرمی کی لہر سے کورونا وباء یاد تازہ، 48 گھنٹوں میں 50 افراد ہلاک

June 21, 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں گرمی کی لہر بدستور تباہی مچا رہی ہے۔ شدیدگرمی کی لہر سے ہونے والی ا موات کی تعداد نے کورونا وباء کی یاد تازہ کردی،گرمی کی وجہ سے گزشتہ 48 گھنٹوں میں 50افراد ہلاک ہوگئے،جبکہ 9روز میں 192بے گھر افراد گرمی کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے،شمشان گھاٹ پر لمبی قطاریں لگ گئیں،نگم بودھ گھاٹ پر بدھ کی رات 12 بجے تک 142 میتوں کی آخری رسومات ادا کی۔ تاہم پولیس اور صحت کے حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ آیا ان سب اموات کی وجہ گرمی ہے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر فٹ پاتھ پر رہنے والے لوگ ہیں۔دوسری جانب دہلی میں شدید گرمی کی وجہ سے ہونے والی اموات کی وجہ سے شمشان گھاٹ پر بھی لمبی قطاریں لگ گئیں۔