دنیا کے 4 براعظموں کے بیشتر شہر شدید گرم موسم کی لپیٹ میں

June 21, 2024

فائل فوٹو

دنیا کے چار براعظموں کے بیشتر شہر اس وقت شدید گرم موسم کی لپیٹ میں ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں ریکارڈ درجہ حرارت کی وجہ سے ایشیا اور یورپ میں سیکڑوں اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

اس سال حج کی ادائیگی کے دوران جاں بحق حاجیوں کی تعداد بھی ایک ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر دلی میں گرمی سے تقریباً 200 افراد کی اموات ہوچکی ہیں، دلی میں مسلسل 38 ویں دن بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان کے کئی شہر بھی ان دنوں گرمی اور حبس کی لپیٹ میں ہیں۔