پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ مایاناز اداکارشبیر جان کی صاحبزادی و اداکارہ یشمیرا جان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
شادی کے اس پُر مسرت موقع پرعالمی شہرت یافتہ اداکارہ بشریٰ انصاریکی گائیکی اوربہروز سبزواری کے رقص نے چار چاند لگا دیئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ یشمیرا جان کی شادی کے سلسلے میں منعقدہ ڈھولکی میں کئی فنکاروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر اداکار عدنان صدیقی اور شبیر جان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ روبینہ اشرف نے بھی اپنی محبتوں کا اظہار کیا۔