شائستہ لودھی کو شاہد کپور کا انٹرویو لینا مشکل کیوں لگا؟

June 21, 2024


پاکستانی اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کا انٹرویو لینا سب سے زیادہ مشکل لگا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے شاہد کپور کا انٹرویو کے مشکل لگنے کی دلچسپ وجہ بھی بتا دی ۔

حال ہی میں میزبان و اداکار نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے انٹرویوز کے دوران اپنے تجربے بیان کئے۔

دوران انٹرویو میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے پاکستان اور بھارت کے بہت بڑے بڑے لوگوں کے انٹرویوز کئے، لیکن آپ کو سب سے زیادہ مشکل انٹرویو کون سا لگا؟

شائستہ لودھی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یوں تو شخصیات ہیں جن کے انٹرویوز لینے میں کئی مشکل پیش آئیں لیکن میں کسی کا نام تو نہیں لوں گی۔

تاہم انہوں نے بالی ووڈ سے شاہد کپور کا نام لیتے ہوئے کہا کہ، اگر آپ مجھ سے بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے بارے میں پوچھیں تو میں کہوں گی کہ یہ شاید شاہد کپور تھے۔

میزبان نے فوراً اگلا سوال کیا کہ وہ کیوں؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ جن دنوں ان کا انٹرویو لے رہی تھی اس وقت مجھے ان پر کرش تھا لیکن پھر وہ میرا کو پیارے ہوگئے تو کرش ختم ہوگیا۔