محسن نقوی بھی برنس روڈ کے کھانوں کے گرویدہ ہوگئے

June 21, 2024

فوٹو بشکریہ ایکس

وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی کراچی کے برنس روڈ کی مشہور فوڈ اسٹریٹ کے کھانوں کے گرویدہ ہوگئے۔

محسن نقوی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن کے ہمراہ برنس روڈ پر کھانا کھاتے ہوئے اپنی دو تصاویر شیئر کی ہیں جن میں سے ایک تصویر میں اُنہیں نان کے ساتھ لذیذ دھاگا کباب کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ایکس

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کراچی کے برنس روڈ پر واقع وحید کباب ہاؤس میں شاندار ڈنر کیا یہاں کے دھاگا کباب بہت اعلیٰ تھے۔

وزیر داخلہ و چیئرمین نے مزید لکھا کہ شاندار کمپنی دینے اور شام کو یادگار بنانے کے لیے وزیر علی حسن کا بہت شکریہ۔