ہمایوں سعید پاکستان کے شاہ رُخ خان ہیں: متھیرا

June 21, 2024

---فائل فوٹوز

معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے لالی ووڈ کے معروف اداکار ہمایوں سعید کو پاکستان کا شاہ رُخ خان قرار دے دیا ہے۔

اداکارہ متھیرا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ آن اسکرین میرے ساتھ ہمایوں سعید اچھے لگیں گے۔

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں متھیرا کا مزید کہنا تھا کہ ہمایوں سعید میں بہت معصومیت ہے، میرے خیال میں ہمایوں پاکستان کے شاہ رُخ خان کی طرح ہیں جنہیں سب ہی لڑکیاں بے حد پسند کرتی ہیں۔


متھیرا کے مطابق ہمایوں سعید کے پاس شاہ رُخ خان کی طرح چمکتی آنکھیں اور چہرے پر معصومیت ہے، وہ رومانٹک نظر آتے ہیں، ہمایوں سعید بالکل شاہ رخ خان کی طرح لگتے ہیں۔