کراچی: پولیس نے بھابھی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا

June 21, 2024

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پولیس نے کارروائی کرکے بھابھی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جھگڑے پر بہن کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے بھابھی کو قتل کیا تھا، واقعے کا مقدمہ موچکو تھانے میں درج ہے۔

ملزم کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔