کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ اعداد و شمار آگئے

June 27, 2024

فائل فوٹو۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 22 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نارتھ کراچی میں 14 ملی میٹر، گلشن حدید میں 10 ملی میٹر، ملیر ہالٹ میں 4.4 ملی میٹر، کورنگی میں 2.5 ملی میٹر اور ناظم آباد میں 1.4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اولڈ ایئرپورٹ اور پہلوان گوٹھ میں 0.3 ملی میٹر بارش ہوئی۔