دہلی ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی ضمانت روک دی

June 21, 2024

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال ۔ فوٹو فائل پی ٹی آئی

دہلی ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی ضمانت روک دی، دہلی کی مقامی عدالت کے حکم پر کیجریوال کو آج ضمانت پر رہا کیا جانا تھا۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کیجریوال کی ضمانت دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کی تھی، ادارے کا موقف تھا کہ کیجریوال کو رہا کرنے سے ان کیخلاف تفتیش متاثر ہوگی۔

ہائی کورٹ کے جج نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جب تک ہائی کورٹ میں سماعت زیر التوا ہے مقامی عدالت کا حکم موثر نہیں ہوگا۔

کیجریوال کو بھارتی تحقیقاتی ادارے نے 21 مارچ کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا تھا۔