مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید

June 22, 2024

قلقیلیہ (اے ایف پی) اسرائیلی اور فلسطینی حکام نےگزشتہ روز کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں اسرائیلی کارروائی میں کم از کم دو فلسطینی شہید ہو گئے۔جبکہ اسرائیلی حکام نے بتایاکہ پولیس فورسز نے قلقیلیہ میں 2 مطلوب جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ۔اسرائیلی پولیس، فوج، اور شن بیٹ سیکیورٹی سروس نے ایک مشترکہ بیان میںکہا کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینی اسلامی جہاد گروپ کے دو جنگجوؤں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، جن میں سے ایک علاقے میں حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ فلسطینی وزارت برائے شہری امور نے بھی ان دونوں افراد کی شہادت کی اطلاع دی۔