جنیوا، برطانوی امیر ترین خاندان کو گھریلو ملازمین کا استحصال کرنے پر قید کی سزا

June 22, 2024

جنیوا (اے ایف پی) سوئٹزرلینڈ کی ایک عدالت نے گزشتہ روز برطانیہ کے امیر ترین خاندان کے چار افراد کو جنیوا مینشن میں بھارتی عملے کا استحصال کرنے پر قیدکی سزا سنائی۔تاہم،ہندوجا ، جو عدالت میں موجود نہیں تھے ، کو انسانی اسمگلنگ کے الزام سے بری کر دیا گیا، لیکن اس فیصلے میں خاندان کودیگر الزامات میں مجرم قرار دیا گیا ،خیال رہے کہ اس خاندان کی دولت کا تخمینہ 37 ارب پاؤنڈ ( 47 ارب ڈالر) لگایا گیا ہے۔ جنیوا میں صدارتی جج کے سنائے گئے فیصلے میں پرکاش ہندوجا اور ان کی اہلیہ کمل ہندوجا کو چار سال اور چھ ماہ جبکہ ان کے بیٹے اجے اور ان کی اہلیہ نمرتا کو چار سال کی سزا دی گئی۔یہ مقدمات خاندان کے اپنے آبائی ملک بھارت سے ملازمین کو لانے کےحوالے سے ہیں اور ان میں سوئٹزرلینڈ لانےکے بعد ان کے پاسپورٹ ضبط کرنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔