ٹیکساس: سفید فام امریکی خاتون کی مسلم کمسن بچوں کو سوئمنگ پول میں ڈبونے کی کوشش

June 22, 2024

فائل فوٹو

ٹیکساس میں مسلم خاتون کے کمسن بچوں کو سفید فام امریکی خاتون نے سوئمنگ پول میں ڈبونے کی کوشش کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نقاب پوش خاتون کو دیکھ کر سفید فام خاتون پول میں کودی اور کمسن بچوں کو ڈبو دیا۔

مذہبی منافرت کا واقعہ فلسطینی امریکی خاتون اور اس کے بچوں کے ساتھ پیش آیا، افریقی مرد نے مسلم امریکی خاتون اور اس کے بچوں کو سفیدفام خاتون سے بچایا۔

مسلم خاتون کا 6 برس کا بیٹا بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ 3 برس کی بچی کو بمشکل بچایا گیا۔

مسلم خاتون نے بچوں کو بچانےکی کوشش کی تو سفید فام امریکی خاتون نے اس کا حجاب نوچ لیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

مسلم خاتون اور اس کے بچوں کو مارنے کی کوشش کرنے والی سفید فام عورت کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سےٹیکساس کے رکن اسمبلی سلمان بھوجانی نے کہا ہے کہ نسل پرستانہ اور اسلاموفوبیا کے اس واقعے نے دہلا دیا ہے، متاثرہ خاندان کی ہر ممکن خدمت کے لیے تیار ہوں۔