فیروز خان کی دوسری اہلیہ ذہنی امراض کی ڈاکٹر نکلیں، نام بھی سامنے آ گیا

June 22, 2024

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی معروف اداکار، گلوکار، یوٹیوبر و ماڈل فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ کے نام اور پیشے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

لالی اور بالی ووڈ فلموں کے نامور اداکار فیروز خان نے گزشتہ ماہ دوسری شادی کی تھی۔

اداکار کی اچانک دوسری شادی سے متعلق سامنے آنے والی خبروں سے سوشل میڈیا پر بھونچال آ گیا تھا۔


متعدد میڈیا رپورٹس میں فیروز خان کی اہلیہ سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اُن کا نام دعا ہے اور وہ ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔

اب فیروز خان نے اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ ایک رومانوی تصویر شیئر کر کے اُن کے نام اور پیشے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

گزشتہ روز کی گئی پوسٹ میں فیروز خان نے کیپشن لکھا ’اہلیہ، ایک اور واحد‘۔

فیروز خان نے اپنے مداحوں کو جمعے کی مبارکباد باد دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’آپ سب کو جمعہ مبارک ہو، ہمیشہ آپ سب کا فیروز خان۔‘

اس پوسٹ کے کیپشن میں اداکار نے اپنے اور اہلیہ کے نام کا ہیش ٹیگ شیئر کیا ہے جس کے مطابق فیروز خان کی دوسری اہلیہ کا نام زینب ہے اور پیشے کے لحاظ سے وہ ایک ذہنی امراض (سائیکالوجسٹ) کی ڈاکٹر ہیں۔

اسکرین شاٹ