روس کا بڑا حملہ، یوکرین کا توانائی انفرا اسٹرکچر تباہ، 2 افراد زخمی

June 22, 2024

فائل فوٹو

روس نے ایک بڑا حملہ کر کے یوکرین کا توانائی کا انفرا اسٹرکچر تباہ کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حملے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 3 ماہ میں یوکرینی توانائی سیکٹر پر روس کا یہ آٹھواں حملہ ہے۔

یوکرینی وزارت توانائی کے مطابق روسی حملے سے جنوب مغرب میں کئی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔

خبر ایجنسی کے مطابق 2 سال میں روسی حملوں سے یوکرین کا توانائی سیکٹر بالکل تباہ ہوچکا ہے۔ یوکرین میں بلیک آؤٹ ہے اور چیزوں کی فراہمی معطل ہے۔