وزیر داخلہ محسن نقوی نے ’سیو دی غزہ‘ دھرنا ختم کرادیا

June 22, 2024

تصویر بشکریہ، مشتاق احمد ایکس اکاؤنٹ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سابق سینیٹر مشتاق احمد سے ملاقات کرکے اسلام آباد میں جاری سیو دی غزہ دھرنا ختم کرادیا۔

سیو دی غزہ کمپین کے شرکاء کا مشتاق احمد کی قیادت ڈی چوک میں 41 روز سے دھرنا جاری تھا۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دھرنے کے دیگر عہدیداروں سے ملاقات میں محسن نقوی نے کہا کہ دھرنا مظاہرین کے کسی مطالبے پر اعتراض نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کےلیے ہر پاکستانی کے دل میں وہی بات ہے، جو آپ کے دل میں ہے، پاکستان پہلے ہی اپنا کردار ادا کررہا ہے، دھرنے کے شرکاء کی سفارشات پر بھی عمل درآمد کرائيں گے۔

وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ دھرنے کے دوران ناخوشگوار واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو انصاف ضرور ملے گا۔