پشاور: دو بھائیوں کے قتل میں ملوث خاتون سمیت چار ملزمان گرفتار

June 22, 2024

پشاور پولیس نے دو بھائیوں کے قتل میں ملوث خاتون سمیت چار ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

پشاور پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ شب گلبرگ لیاقت بازار ٹیوب ویل چوک میں فائرنگ سے دو بھائی ناصر اور حاجی سلیم جاں بحق ہوئےتھے۔ مقتولین کے بھائی جمال کی مدعیت میں ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق تفتیش کے دوران ملوث ملزمان کا چند گھنٹوں میں سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے واقعہ کو مستورات کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

پولیس نے گرفتار خاتون ملزمہ کو مزید تفتیش کی خاطر وومن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے۔

دہرے قتل میں ملوث ملزمان سے آلہ قتل پستول اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔