پنجاب: رواں سال مون سون بارشیں زیادہ ہونے کا امکان

June 23, 2024

---فائل فوٹو

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبے میں رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد زیادہ ہونے کا امکان ہے، یکم جولائی سے پنجاب میں مون سون شروع ہونے کا امکان ہے۔

جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے جبکہ دوسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر تک بارشیں متوقع ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق جولائی کے چوتھے ہفتے میں 50 سے 70 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے۔