گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین پر ٹیکس ختم کیے جائیں، فتح اللّٰہ خان

June 23, 2024

رکن قومی اسمبلی فتح اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین پر ٹیکس ختم کیے جائیں۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں فتح اللّٰہ خان نے کہا کہ فوج کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں، ہمارا دشمن ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دامان، تھل، چولستان کے لوگ آج بھی پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، گورنرز، وزراء، بیوروکریسی کے پروٹوکول ختم کیے جائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین پر ٹیکس ختم کیے جائیں۔