مری: گورنر سندھ کامران ٹیسوری مال روڈ پر عوام میں گُھل مل گئے

June 23, 2024

گورنر سندھ کامران ٹیسوری فیملی کے ہمراہ مری پہنچے، جہاں وہ مال روڈ پر عوام میں گُھل مل گئے۔

کامران ٹیسوری نے مال روڈ پر قائم کیفے میں دوپہر کا کھانا بھی کھایا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ مری اور نتھیاگلی کے پہاڑوں اور موسم کا کوئی نعم البدل نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی اپنا سرمایہ پاکستان میں لائیں۔ ملکی معیشت کی بہتری میں اوورسیز پاکستانی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔