کراچی، گزری پل کے قریب نامعلوم ملزمان کی کار پر فائرنگ

June 24, 2024

فائل فوٹو

کراچی میں گزری پل کے قریب نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق گزری پل کے قریب نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے کار کے فرنٹ شیشے کو نقصان پہنچا۔

کار سوار نے پولیس کو بتایا کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کار پر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی لگ رہا ہے، کار سوار جس پر الزام عائد کر رہا ہے وہ آپس میں رشتہ دار ہیں، اس سے قبل بھی ایک پارٹی نے دوسرے پر مقدمہ درج کرایا تھا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لیے ہیں اور واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔