بجٹ کا نشانہ عوام ہے، عمر ایوب

June 28, 2024

فائل فوٹو

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بجٹ کا نشانہ عوام ہے، یہ بجٹ عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں فنانس بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومتی بینچوں پر بیٹھے لوگ عوام کے قاتل ہیں اور ان کے خون کے ذمہ دار ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ساڑھے چار سو ارب روپے کی گندم امپورٹ کی، اب اس گندم کو ایکسپورٹ کرنے کی بات ہو رہی ہے، یہ کابینہ ہے یا سرکس ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب گندم اسکینڈل کی تحقیقات کرے، اس بجٹ سے افراط زر بڑھے گی، یہ عقل کے اندھے ہیں، ان کو معیشیت کا پتہ ہی نہیں ہے، قیمتیں عارضی کم ہوئی ہیں اب دوبارہ بڑھیں گی۔

عمر ایوب نے کہا کہ بجلی کی قیمت 70 روپے سے بڑھ کر 85 روپے پر جائے گی، اس بجٹ کے ساتھ کوئی اقتصادی گروتھ نہیں ہوگی، یہ عوام اور انڈسٹری مخالف بجٹ ہے، ہم پورے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں بیرسٹر گوہر علی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فنانس بل میں کوئی کفایت شعاری پلان نہیں رکھا گیا، اس حکومت میں سب سے زیادہ لوگ بے روزگار رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ کے پی کو اس بات پر ٹارگٹ کیا جارہا ہے کہ وہاں کے لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور ڈسکوز کی نجکاری کی بات کی جارہی ہے، انکم ٹیکس آرڈیننس میں یہ لوگ ترامیم کرنا چاہ رہے ہیں،