کے الیکٹرک سے ہیٹ ویو کے دوران شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے پلان طلب

June 28, 2024

---فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نےہیٹ ویو کے دوران شہریوں کو محفوظ رکھنے سے متعلق کے الیکٹرک سے پلان طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہیٹ ویو میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں جماعت اسلامی کے وکیل نے فوری سماعت کی استدعا بھی کی تھی جسے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے منظور کر لیا گیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ میںآج کےالیکٹرک کے خلاف جماعتِ اسلامی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پرجسٹس ذوالفقار احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

جماعت اسلامی نے عدالت سے استدعا کی کہ کے الیکٹرک کو باالخصوص ہیٹ ویو میں بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے۔

دورانِ سماعت عدالت نے ہیٹ ویو میں شہریوں کو محفوظ رکھنے سے متعلق فریقین سے پلان طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ 15جولائی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ جماعتِ اسلامی نے اپنی درخواست میں وزارتِ توانائی، نیپرا اور کے الیکٹرک کو فریق بنایا گیا تھا۔