حماس سے جنگ بندی معاہدے کے باوجود جنگ جاری رہے گی، نیتن یاہو

June 24, 2024

فائل فوٹو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس سے جنگ بندی کا معاہدہ ہوجائے تو پھر بھی جنگ جاری رہے گی۔

اسرائیلی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ ایسے کسی بھی معاہدے سے اتفاق نہیں کریں گے جس میں آٹھ ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہو۔

اسرائیلی وزیراعظم نے اشارہ دیا کہ وہ ایک ایسے ’جزوی‘ معاہدے کے لیے تیار ہیں جس سے ان کے قیدیوں کی واپسی ممکن ہو۔

انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد مغویوں کو واپس لانا اور غزہ میں حماس کی حکومت کا مکمل خاتمہ ہے۔

نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ حماس کے خلاف شدید لڑائی کا مرحلہ ختم ہونے والا ہے، اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ جنگ ختم ہونے والی ہے۔