صدارتی انتخابات: بائیڈن اور ٹرمپ کا پہلا مباحثہ 27 جون کو ہو گا

June 24, 2024

فائل فوٹو۔

امریکا میں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ 27 جون کو ہو گا۔

واشنگٹن سے غیر ملکی میڈیا کے مطابق 81 سالہ صدر جو بائیڈن ڈیموکریٹس اور 78 ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن کے امیدوار ہیں، آزاد امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو مباحثے میں شامل نہیں کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی چینل پر ہونے والا صدارتی مباحثہ 90 منٹ پر مشتمل ہو گا۔

مباحثے میں نوٹس لانا ممنوع ہے، سخت الفاظ بولنے کی حد مقرر اور سامعین موجود نہیں ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات اس سال 5 نومبر کو ہوں گے۔