انٹر بینک: ڈالر گزشتہ روز کے بھاؤ پر برقرار

June 26, 2024

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر گزشتہ روز کے بھاؤ پر برقرار ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر اسی نرخ پر فروخت ہو رہا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 446 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 387 پر آ گیا۔

آج کاروبار کے دوران انڈیکس 78 ہزار 586 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 77 ہزار 940 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔