صدارتی مباحثہ، ٹرمپ اور بائیڈن کی عمر اہم موضوع رہی

June 28, 2024

پہلے صدارتی مباحثے میں بائیڈن اور ٹرمپ نے ہاتھ ملانا بھی گوارا نہیں کیا—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا کے صدارتی انتخاب کے سلسلے میں ہوئے پہلے مباحثے میں امیدواروں ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کی عمر اہم موضوع رہی۔

میزبان نے امیدواروں سے عمر سے متعلق سوال کیا تو ٹرمپ نے کہا کہ میں آج بھی خود کو 20 سال پہلے جیسا فٹ محسوس کر رہا ہوں۔

بائیڈن کا جواب تھا کہ میں بھرپور توانا ہوں اور میری صحت پر عمر کے کوئی زیادہ اثرات نہیں ہیں۔

بائیڈن اور ٹرمپ نے ہاتھ تک نہ ملایا

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج ہوئے پہلے صدارتی مباحثے کے دوران امیدواروں نے ایک دوسرے پر الزامات اور سخت جملوں کا تبادلہ کیا، دونوں امیدواروں نے ہاتھ تک نہیں ملایا۔

دونوں امیدواروں نے مہنگائی اور حماس اسرائیل جنگ پر ایک دوسرے کو ذمے دار قرار دے دیا۔

مباحثے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سیاسی ہنگامہ آرائی قطعی قبول نہیں ہے، اگر الیکشن آزاد قانونی اور شفاف ہوئے تو انہیں قبول کریں گے۔

اس پر صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ کو ووٹ امریکی جمہوریت کے خلاف ہو گا۔