آننت امبانی کے علاوہ اب یہ پرتعیش شادی کس کی ہے؟

June 28, 2024

--- فائل فوٹو

ان دنوں آئندہ ماہ ہونے والی ایشیا کے امیر ترین کاروباری شخصیات میں سے ایک مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پُرتعیش شادی کا خوب چرچہ ہے۔

بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل 2 پری ویڈنگ ویک، آننت کی لندن میں سالگرہ اور برائیڈل شاور منعقد کیا گیا۔

تاہم اب چین میں ہونے والی ایک شادی نے اخراجات کے معاملے میں ان کی شادی کو ٹکر دے دی ہے۔

شادی کے موقع پر دولہا دلہن کو سلامی دینا تو ایک عام سی روایت ہے لیکن چین میں ایک ایسی پُرتعیش شادی کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکت کرنے والے تمام مہمان لکھ پتی بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پُرتعیش شادی میں شریک ڈانا وینگ نامی چینی صارف نے سوشل میڈیا پر ایک چینی عالیشان شادی کی تقریب سے ویڈیو شیئر کی ہے۔

ڈانا وانگ نے بتایا کہ روایتی چینی شادیوں میں مہمانوں کی جانب سے دولہا دلہن کو پیسوں سے بھرے سرخ لفافے دیے جاتے ہیں، مگر اس شادی میں الٹا ہوا اور جوڑے نے مہمانوں سے سلامی لینے سے انکار کردیا۔

جی ہاں، ان دنوں کچھ عرصے قبل چین میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب کی خوب دھوم مچی ہوئی ہے، جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو جوڑے کی جانب سے 800 ڈالرز (2 لاکھ 22 ہزار روپے سے زائد) دیے گئے۔

صرف یہ ہی نہیں بلکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہا دلہن کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے تمام مہمانوں کے سفری اخراجات بھی خود ہی ادا کیے۔

مہمانوں کو 5 دن تک ایک پرتعیش فائیو اسٹار ہوٹل میں رہنے کا موقع ملا اور جو وہاں گھومنا چاہتے تھے ان کے لیے مہنگی ترین گاڑیوں اور ڈرائیورز کا انتظام بھی کیا گیا۔

شادی کا مقام بھی سانسیں روک دینے والا تھا جسے پھولوں اور فانوسوں سے سجایا گیا تھا اور مہمانوں کو لگ رہا تھا کہ وہ چین کی بجائے یورپ کے کسی مقام پر موجود ہیں۔

سوشل میڈیا صارف کے مطابق ’کریزی رچ ایشین شادی‘ حقیقی زندگی میں اس طرح کی ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ کریزی رچ ایشینز کیون کوان نامی مصنف کے ناولوں کی سیریز ہے جس پر ایک فلم بھی بنی۔