ورجینیا پولیس نے گھر سے بھاگے گدھوں کو پکڑ لیا

June 26, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست ورجینیا کی پولیس نے اپنے گھر سے بھاگ کر سڑکوں پر آوارہ پھرنے والے دو گدھوں کو پکڑ لیا۔

اس حوالے سےورجینیا پولیس نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ کریٹیکل انسیڈنٹ اسٹریس منیجمنٹ ٹیم کے ارکان نے ان گدھوں کو ہینریکو کائونٹی کی دیہی سڑک پر پھرتے دیکھا۔

پولیس کی اس ٹیم نے ہینریکو کائونٹی کے ڈویژن پولیس سارجنٹ کی مدد سے آوارہ گردی کرنے والے ان گدھوں کو قابو کیا اور بعدازاں بحفاظت طور پر انکے مالک کے حوالے کیا۔

پولیس نے اس حوالے سے اپنے نوٹ میں لکھا کہ اس ٹیم ورک سے مضبوط سپورٹ نیٹ ورک کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔