دنیا کی طویل ترین سائیکل کی لمبائی کتنے فٹ ہے؟

June 28, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

دنیا کی طویل ترین اور چلائے جانے کے قابل سائیکل 55 میٹر سے زیادہ لمبی ہے۔ آٹھ ڈچ (ہالینڈ) انجینئرز نے اسے ڈیزائن کرکے بنایا ہے۔

دنیا کی یہ لمبی ترین سائیکل 180 فٹ لمبی (55.16 میٹرز) ہے اور یہ تقریباً چار ڈبل ڈیکر بسوں جتنی لمبی ہے۔

اس کی تیاری کا سوچنے والے ہالینڈ کے 39 سالہ آئیون شالک کو طویل ترین سائیکل بنانے کا خیال بچپن میں گنیز بک آف ریکارڈز پڑھنے کے دوران آیا۔

تاہم وہ اس پروجیکٹ کو شروع کرنے کے قابل 2018 میں تب ہوئے جب انھوں نے اپنے فالتو وقت کو اس مصرف میں لگایا۔

آئیون شالک کو معلوم تھا کہ جس قسم کا یہ پروجیکٹ ہے وہ اسے خود ہی نہیں بناسکیں گے، تو انھوں نے اس مقصد کے لیے اپنے آبائی دیہات پرینسبیک کے ہم خیال لوگوں کو اپنے ساتھ ملایا۔

یاد رہے کہ یہ دیہات اپنے تیکنیکی کاموں میں مہارت کی وجہ سے پورے ملک میں جانا جاتا ہے۔

بعدازاں ان افراد نے چار سال اس کام پر لگائے تاہم درمیان میں کوویڈ 19 کی وجہ سے دو برس کا بریک آیا۔ جس کے بعد انھیں اس طویل ترین سائیکل کے لیے بہت مضبوط دھات کی ضرورت پڑی۔

جون2023 میں انھوں نے پہلی کوشش کی لیکن انھیں گنیز ورلڈ کی جانب سے صرف کنفرمیشن موصول ہوئی۔ گزشتہ برس نومبر میں گنیز نے کہا کہ دنیا کی طویل ٹینڈم تو ہے لیکن طویل سائیکل نہیں۔

بعدازاں انھوں نے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور بلآخر یہ اس میں کامیاب ہوئے اور گینز ورلڈ ریکارڈ نے انکی سائیکل کو طویل ترین تسلیم کیا۔