صدر زرداری نے فنانس بل 2024ء کی منظوری دیدی

July 01, 2024

اسلام آباد(اے پی پی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل2024کی منظوری دے دی ہے۔ ایوان صدرسے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آرٹیکل ۷۵ کے تحت فنانس بل کی منظوری دی ہے ۔فنانس بل یکم جولائی سے لاگو ہو گا۔