ذوالفقار شاہ کو انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین کا اضافی چارج تفویض

July 08, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر) میر پور خاص تعلیمی بورڈ کے چیرمین سید ذوالفقار شاہ کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیرمین کے عہدے کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے جس کا محکمہ بورڈز و جامعات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ یاد رہے کہ عدالت عالیہ سندھ نے چئیرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر نسیم میمن کی دوبارہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا اور 6 اگست تک فریقین سے جواب طلب کرلیتے تھے۔