لاہور سبزہ زار، لڑکے سے دوستی سے بھائی کے روکنے پر بہن نے ہاتھ کی نس کاٹ لی، حالت تشویشناک

July 08, 2024

لا ہو ر (نمائندہ جنگ)لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں لڑکے سے دوستی کرنے سےبھائی کے روکنے پر بہن نے اپنے ہاتھ کی نس کاٹ لی۔سبزہ زار پولیس کے مطابق 16سالہ سویراکے بھائی نے اسے محلے دار لڑکے سے دوستی سے منع کیا، جس پر دونوں بہن بھائی میں جھگڑا ہوا، جس پرلڑکی سویرا نےکلائی تیزدھار آلے سے کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی ، جس کے بعد لڑکی کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔