پاکستان کے ناصر اقبال نے بینڈیگو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

July 02, 2024

پاکستان کے ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں ہونیوالی بینڈیگو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

فائنل میں پاکستانی کھلاڑی نے فرانس کے میٹیاو کاروگیٹ کو تین صفر سے شکست دی۔

ناصر اقبال کی فرانسیسی پلیئر کیخلاف کامیابی کا اسکور 4-11، 9-11 اور 1-11 رہا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں ناصر اقبال کی سیڈنگ آٹھویں تھی، انہوں نے کوارٹر فائنل میں سیکنڈ سیڈ پلیئر کو ہرایا تھا۔