بھارتی ٹیم بارباڈوس سے خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ ہوگی

July 02, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم بارباڈوس سے خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے خصوصی طیارے کا انتظام کر لیا ہے، بھارتی ٹیم مقامی وقت کے مطابق منگل کی شام 6 بجے روانہ ہو گی۔

ٹیم بدھ کی رات پونے 8 بجے دہلی لینڈ کرے گی۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان کی وجہ سے بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنسی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارباڈوس سے سمندری طوفان گزر گیا ہے اور خوش قسمتی سے یہ بڑی تباہی سے محفوظ رہا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ صورتحال جلد معمول پر آنے کی امید ہے، بجلی اور انٹرنیٹ سروس آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہے جبکہ ائیر پورٹ بھی اگلے چند گھنٹوں میں کھلنے کی امید ہے۔