حماس کی فوجی صلاحیتوں کا خاتمہ قریب ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ

July 02, 2024

بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی فوجی صلاحیتوں کا مکمل خاتمہ کرنے کے قریب ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمتی گروپوں میں شدید جھڑپوں کے نتیجے میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

غزہ سے اسرائیلی علاقوں میں راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خان یونس میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے ایک فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

علاوہ ازیں غزہ میں جاری اسرائیلی حملوںمیں مزید 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔