متحدہ عرب امارات میں یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان

July 03, 2024

فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات میں پرائیوٹ سیکٹر کے لیے یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کیے گئے اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 7 جولائی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انسانی وسائل نے اسلامی سال کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا جو کہ شروع ہو رہا ہے۔

یو اے ای میں نئے ہجری سال 1446ء کا آغاز اتوار سے ہوگا۔

دوسری جانب عمان میں بھی نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 7 جولائی کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔