جلد ہی یوکرین کو ایف 16 طیارے دینا شروع کر دیں گے، نیدرلینڈز

July 02, 2024

فوٹو بشکریہ رائٹرز

نیدرلینڈز کی وزیرِ دفاعکاجسا اولونگرین نے کہا ہے کہ جلد ہی یوکرین کو معاہدے کے تحت 24 ایف 16 طیارے دینا شروع کر دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابقکاجسا اولونگرین نے کہا کہ طیاروں کی یوکرین کو فراہمی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کے سبب پہلی کھیپ میں طیاروں کی تعداد پوشیدہ رکھی ہے۔

ایف 16 طیاروں کی ممکنہ فراہمی کے باعث یوکرینی ایئر بیس مسلسل بمباری کی زد میں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ہے کہ ایف 16 طیارے اسی مہینے یوکرین کو دیے جائیں گے، یہ واضح نہیں ہے کہ طیارے کہاں رکھے جائیں گے۔