وزیراعلیٰ سندھ کے مزید معاون خصوصی و مشیر تعینات کرنے کا فیصلہ

July 02, 2024

فائل فوٹو۔

سندھ حکومت نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے مزید معاون خصوصی اور مشیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی سے ذرائع کے مطابق وقار مہدی کو مشیر برائے وزیراعلیٰ سندھ انسپیکشن ٹیم اور رہنما پی پی جاوید نایاب لغاری کو معاون خصوصی بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سلیم بلوچ اور لیاقت آسکانی کے ناموں پر بھی غور جاری ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مشیروں کیلئے قاسم نوید قمر، منظور وسان اور باری پتافی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے جبکہ کچھ افراد کو ترجمان سندھ حکومت بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔