کے پی، صوبائی وزیر نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو کر بجلی بحال کرادی

July 03, 2024

فوٹو: اسکرین گریب

وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے مردان میں گرڈ اسٹیشن جا کر 5 سے زیادہ فیڈر پر بجلی بحال کرادی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہمتعلقہ فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹوں سے زیادہ تھا، لوڈشیڈنگ نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیسکو حکام سے بجلی بحال کرانے کی درخواست کی، میری درخواست کو قبول کرتے ہوئے پیسکو نے بجلی بحال کی۔