ملیر اور شیر پاؤ میں مبینہ لاشیں، قاتل گرفتار

July 04, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیر پائو کالونی اور ملیر فلک ناز سوسائٹی سے ملنے والی سربریدہ لاشوں کے مبینہ قاتل پولیس نے گرفتارکرلئے‘پولیس کے مطا بق شیر پائو کالونی سے ملنے والی ہاتھ پائوں کٹی سر بریدہ لاش کی شناخت جمال شاہ کے نام سے ہوئی ہے ،سعد عرف جواد نے اپنی اہلیہ ناصرہ عرف حنا کے ساتھ ملکر جمال شاہ کو تیز دھا لے آلے سے قتل کرنے کے بعد اسکے بعد جسم کے ٹکرے کئے اور دھڑ کو قبرستان میں پھینک دیا جبکہ ہاتھ پائوں نالے میں پھینکے ، پولیس کو ہاتھ پائوں اور سر تاحال نہیں ملا ہے،پولیس نے سعد اور ناصرہ کو گرفتارکرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ، میمن گوٹھ پولیس نے کھوکرا پار کچھی محلہ میں چھاپہ مار کر عرفان علی کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ذیشان اور تابش کو گرفتارکرلیا،پولیس کاکہنا ہےکہ ملزمان نے ان کی منگیتر کے ساتھ تعلق رکھنے پر عرفان کو قتل کیا ہے۔